الفتح الربانی
كتاب الصيام— روزوں کے احکام
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَيْءِ لِلصَّائِمِ باب: روزہ دار کو قے آجانے کا بیان
حدیث نمبر: 3765
عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ عَنْ فَضَالَةَ الْأَنْصَارِيِّ سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ خَرَجَ عَلَيْهِمْ فِي يَوْمٍ كَانَ يَصُومُهُ فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ فَشَرِبَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ هَذَا الْيَوْمَ كُنْتَ تَصُومُهُ، قَالَ: ((أَجَلْ وَلَكِنْ قِئْتُ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنافضالہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں ایک ایسے دن میں تشریف لائے، جس کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ رکھا کرتے تھے، لیکن ہوا یوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی والا برتن منگوا یا اور پانی پی لیا۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ تو اس دن کا روزہ رکھا کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، لیکن میں نے قے کر دی تھی۔