حدیث نمبر: 3760
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ رَابِعٍ) قَالَ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ احْتِجَامَةً فِي رَأْسِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ (چوتھی سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام کی حالت میں سر پر سینگی لگوائی تھی۔

وضاحت:
فوائد: … تمام روایات کا حکم آپ کے سامنے ہے، صحیح بخاری کی روایت کا درج ذیل متن اس معاملے میں فیصلہ کن ہے: سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اِحْتَجَمَ وَھُوَ صَائِمٌ، وَاحْتَجَمَ وَھُوَ مُحْرِمٌ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزے کی حالت میں سینگی لگوائی اور احرام کی حالت میں سینگی لگوائی۔ معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام کی حالت میں علیحدہ اور روزے کی حالت میں علیحدہ سینگی لگوائی، ان دو چیزوں کو ایک حالت پر محمول کرنا وہم ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الصيام / حدیث: 3760
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البخاري: 5700 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2243 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2243»