حدیث نمبر: 3732
عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ: تَسَحَّرْتُ ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَمَرَرْتُ بِمَنْزِلِ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَأَمَرَ بِلَقْحَةٍ، فَحُلِبَتْ وَبِقِدْرٍ فَسُخِّنَتْ ثُمَّ قَالَ: أَدْنُ فَكُلْ، فَقُلْتُ: إِنِّي أُرِيدُ الصَّوْمَ، فَقَالَ: وَأَنَا أُرِيدُ الصَّوْمَ، فَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا ثُمَّ أَتَيْنَا الْمَسْجِدَ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، ثُمَّ قَالَ حُذَيْفَةُ: هَكَذَا فَعَلَ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ (وَفِي رِوَايَةٍ) هَكَذَا صَنَعْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَصَنَعَ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: أَبَعْدَ الصُّبْحِ؟ قَالَ: نَعَمْ، هُوَ الصُّبْحُ غَيْرَ أَنْ لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ زربن حبیش کہتے ہیں: میں نے سحری کا کھانا کھایا اوراس کے بعد مسجد کی طرف چل دیا، میرا گزر سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس سے ہوا، میں ان کے ہاں چلا گیا، انہوں نے حال میں ہی بچہ جنم دینے والی ایک اونٹنی کا دودھ دوہنے اور ہنڈیا کو گرم کرنے کا حکم دیا اور مجھ سے کہا: قریب آؤ اور کھانا کھاؤ۔ میں نے کہا: میں آج روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا: میں بھی روزہ رکھنا چاہتا ہوں، سو ہم نے کھانا کھایا اور دودھ پیا اور پھر ہم مسجد کی طرف چلے گئے، اتنے میں نماز کی اقامت کہہ دی گئی (اور ہم نے نماز پڑھی)، پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ اس کے ساتھ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ ایسے ہی کیا تھا۔ دوسری روایت میں ہے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ساتھ ایسے ہی کیا تھا۔میں نے کہا: کیا صبح ہو جانے کے بعد؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، صبح ہو چکی تھی، بس ابھی سورج طلوع نہیں ہوا تھا۔

وضاحت:
فوائد: … ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ اِس حدیث کامذکورہ بالا آخری جملہ، حدیث کا آخری حصہ نہیں ہے، بلکہ اس حدیث کا آخری حصہ یہ ہے: قال: وَبَیْنَ بَیْتِ حُذَیْفَۃَ وَبَیْنَ الْمَسْجِدِ کَمَا بَیْنَ مَسْجِدِ ثَابِتٍ وَبُسْتَانِ حُوْطٍ۔ راوی نے کہا: اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور مسجد کے درمیان اتنا فاصلہ تھا، جیسا سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کی مسجد اور حوط کے باغ کے درمیان ہے۔ آنے والی دو احادیث بھی مذکورہ بالا حدیث ہی ہیں، لہذا ان کو بھی اس جملے کی روشنی میں سمجھا جائے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الصيام / حدیث: 3732
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «رجاله ثقات غير عاصم بن بھدلة، فھو صدوق حسن الحديث، لكنه قد خولف في رفع الحديث، فقد رواه من ھو اوثق منه فوقفه۔ اخرجه النسائي: 4/ 142، ورواه ابن ماجه: 1695 مختصرا ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23361 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23753»