حدیث نمبر: 3703
عَنْ حَفْصَةَ (زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا) عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: ((مَنْ لَمْ يُجْمِعِ الصِّيَامَ مَعَ الْفَجْرِ فَلَا صِيَامَ لَهُ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ زوجۂ رسول سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے فجر کے ساتھ روزے کی نیت نہیں کی، اس کا کوئی روزہ نہیں ہو گا۔

وضاحت:
فوائد: … ابو داود اور ترمذی میں ’’مَعَ الْفَجْرِ‘‘ کی بجائے ’’قَبْلَ الْفَجْرِ‘‘ کے الفاظ ہیں۔ اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ آدمی طلوع فجر سے پہلے روزے کی نیت نہیں کر لے گا، اس کا روزہ نہیں ہو گا، لیکن اگلی روایات اور ان کی شرح سے یہ معلوم ہو گا کہ اس حدیث کا تعلق اس شخص سے ہے، جس نے فرضی روزہ رکھنا ہو اور اس کو اس روزے کا علم بھی ہو اور وہ جاگ بھی رہا ہو۔ مزید آپ بغور اگلی روایات اور ان کی شرح کا مطالعہ کریں گے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الصيام / حدیث: 3703
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، فيه ابن لھيعة سييء الحفظ، ثم انه اختلف عليه۔ اخرجه ابوداود: 2454، والترمذي: 730، والنسائي: 4/ 196، وابن ماجه: 1700، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26457 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26989»