الفتح الربانی
كتاب الصيام— روزوں کے احکام
بَابُ الْأَحْوَالِ الَّتِي عَرَضَتْ لِلصِّيَامِ وَوُجُوبِ صِيَامِ رَمَضَانَ وَمَبْدَأِ فَرْضِهِ باب: روزے کی فرضیت میں پیش آنے والے مختلف احوال، رمضان کے روزوں کے وجوب اور ان کی فرضیت کی ابتدا کا بیان
حدیث نمبر: 3675
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا الصَّوْمُ؟ قَالَ: ((قَرْضٌ مَجْزِيٌّ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے کہا:اے اللہ کے رسول! روزہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ قرض ہے، جس کا بدلہ دیا جائے گا۔
وضاحت:
فوائد: … یعنییہ نیک عمل ہے اور اللہ تعالیٰ اس کا بدلہ دے گا۔