الفتح الربانی
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
بَابُ صَدَقَةِ الْمَرْأَةِ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا باب: بیوی کا اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے گھر سے صدقہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3629
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَتْ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ لِي إِلَّا مَا أَدْخَلَ الزُّبَيْرُ بَيْتِي؟ قَالَ: ((أَنْفِقِي وَلَا تُوكِي فَيُوكَى عَلَيْكِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: میرے پاس وہی کچھ ہے جو میرا خاوند سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ میرے گھر میں لاتا ہے،(تو کیا میں اس سے صدقہ کر دیا کروں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خرچ کیا کر اور نہ رک، وگرنہ تجھ سے بھی روک لیا جائے گا۔