حدیث نمبر: 3471
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((ثَلَاثٌ كُلُّهُمْ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ عَوْنُهُ: الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَالنَّاكِحُ الْمُسْتَعِفُّ، وَالْمُكَاتَبُ يُرِيدُ الْأَدَاءَ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین آدمیوں کی مدد کرنا اللہ پر حق ہے:(۱)اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، (۲) پاکدامنی کے مقصد سے نکاح کرنے والا اور (۳) وہ مکاتَب غلام جو اپنی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہو۔

وضاحت:
فوائد: … مکاتَب: وہ غلام جس نے اپنے آقا سے رقم مقرر کر کے آزادی حاصل کرنے کا معاہدہ کیا ہو۔ دونوں احادیث اس موضوع پر واضح نہیں ہیں کہ زکوۃ کے مال سے غلاموں کو آزاد کیا جائے، بہرحال یہ مسئلہ اپنی جگہ درست ہے کہ زکوۃ کے آٹھ مصارف میں سے ایک مصرف غلاموں کی آزادی ہے، وہ مکاتَب ہوں یا غیر مکاتَب۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الزكاة / حدیث: 3471
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده قوي۔ اخرجه ابن ماجه: 2518، والترمذي: 1655، والنسائي: 6/ 15 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7416 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7410»