حدیث نمبر: 3361
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا ابْنَ آدَمَ! اَنْفِقْ أَنْفِقْ عَلَيْكَ، وَقَالَ: يَمِينُ اللَّهِ مَلَأَى سَحَّائُ، لَا يَغِيضُهَا شَيْءٌ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا ابوہریرہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان کیا کہ: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! تو (میری راہ میں) خرچ کر، میں تجھ پر خرچ کروں گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا دایاں ہاتھ بھرا ہوا اور ہمیشہ عطا کرنے والا ہے اور رات اور دن میں (خرچ کی جانے والی) کوئی چیز اس میں کمی نہیں کر سکتی۔

وضاحت:
فوائد: یعنی اللہ تعالیٰ کے خزانے لامتناہی ہیں اور کسی قسم کی سخاوت اور عطا سے ان میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی، حالانکہ پوری مخلوق ان سے مستفید ہو رہی ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الزكاة / حدیث: 3361
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 993، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7298 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7296»