الفتح الربانی
كتاب الجنائز— جنازہ کے احکام و مسائل
بَابُ مَا جَاءَ فِي غُسْلِ أَحَدِ الزَّوْجَيْنِ لِلْآخَرِ باب: میاں بیوی کا ایک دوسرے کو غسل دینے کا بیان
حدیث نمبر: 3100
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي بُدِيَتْ فِيهِ، فَقُلْتُ: وَا رَأْسَاهُ، فَقَالَ: ((وَدِدْتُّ أَنَّ ذَلِكَ كَانَ وَأَنَا حَيٌّ فَهَيَّأْتُكِ وَدَفَنْتُكِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں: جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کی مرض الموت) کا آغاز ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اورمیں نے کہا: ہائے میرا سر۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تو چاہتا ہوں کہ ایسا ہوتا کہ(تم بیمار ہو جانے کے بعد فوت ہو جاتیں) پھر تم کو تیار کر کے دفن کر دیتا۔