الفتح الربانی
أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به— سفر کی نماز، آداب اوراذکار اور اس سے متعلقہ دوسرے امورکا بیان
فَصْلٌ مِنْهُ فِي صِفَةِ تَطَوُّعِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا باب: اسی باب کی فصل: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صفت
حدیث نمبر: 2437
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي جَالِسًا فَيَقْرَأُ وَهُوَ جَالِسٌ، فَإِذَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ قِرَاءَتِهِ مَا يَكُونُ ثَلَاثِينَ أَوْ أَرْبَعِينَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَ وَهُوَ قَائِمٌ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ يَفْعَلُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
(دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر قراءت کرتے رہتے،جب تیس یا چالیس آیتیں باقی رہ جاتیں تو کھڑے ہو جاتے، پھر یہ قراءت کر کے رکوع و سجود کرتے، پھر دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کرتے۔