حدیث نمبر: 2432
(وَعَنْهُ أَيْضًا) قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَحَدَّثَتْنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیّدنا سائب رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے وہ کہتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا،انہوں نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ کر پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہوکر پڑھنے والے کی نماز سے آدھی ہے ۔

وضاحت:
فوائد: … ان احادیث ِ مبارکہ میں فی نفس الامر کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر نماز پڑھنے کے فرق کو ظاہر کیا جا رہا ہے، وگرنہ جو شخص کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کا عادی ہو اور کسی عذر کی وجہ سے اسے بیٹھ کر نماز ادا کرنا پڑ جائے تو وہ مکمل اجر کا مستحق ہو گا، جیسا کہ دوسری احادیث سے پتہ چلتا ہے۔ واللہ اعلم
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به / حدیث: 2432
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح لغيره، وھو نفس الحديث السابق، اختلف فيه علي الثوري، ثم اختلف فيه علي ابراهيم بن مھاجر أخرجه النسائي في ’’الكبري‘‘: 1365، والطبراني في ’’الصغير‘‘: 1165، وابن ابي شيبة: 2/ 52، والدارقطني: 1/ 397 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24325، 24327، 25903، 25851 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24829»