حدیث نمبر: 1477
عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي وَالدَّوَابُّ تَمُرُّ بَيْنَ أَيْدِينَا فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((مِثْلُ مُؤَخَّرَةِ الرَّحْلِ تَكُونُ بَيْنَ يَدِي أَحَدِكُمْ ثُمَّ لَا يَضُرُّهُ مَا مَرَّ عَلَيْهِ)) وَقَالَ عُمَرُ مَرَّةً: ((بَيْنَ يَدَيْهِ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیّدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نماز پڑھ رہے ہوتے او ر ہمارے سامنے سے چوپائے گزر جاتے تھے، جب ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس چیز کا ذکر کیاتو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی جیسی کوئی چیز ہو تو پھر آگے سے گزر جانے والی چیز نقصان نہیں دیتی۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب المساجد / حدیث: 1477
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 499 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1388)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1388»