حدیث نمبر: 1456
عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْمُسِيءِ فِي صَلَاتِهِ: ((إِذَا أَرَدْتَّ أَنْ تُصَلِّيَ فَتَوَضَّأْ فَأَحْسِنْ وَضُوءَكَ ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ ثُمَّ كَبِّرْ)) (الحديث)
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیّدنا رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسیء الصلاۃ کو فرمایاتھا: جب تو نماز پڑھنے کا ارادہ کرے تو وضو کر اوروضو اچھا کر ، پھر قبلہ رخ ہوجا، پھر اللہ اکبر کہہ۔ الحدیث۔

وضاحت:
فوائد: … یہ ایک طویل حدیث ہے، جو کئی احکام و مسائل پر مشتمل ہے، اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں قبلہ رخ ہونے کا حکم دیا ہے۔ متعلقہ آدمی نے اچھے انداز میںنماز ادا نہیں کی تھی، اس لیے اس کو مُسِیْئُ الصَّلَاۃ کہتے ہیں، جن کا لفظی معنییہ ہے: نماز کو خراب کرنے والا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب المساجد / حدیث: 1456
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح وھذا اسناد حسن، أخرجه البخاري في القراء ة خلف الامام : 112، وابن حبان: 1787، وأخرجه اصحاب السنن و(انظر للتفصيل: 18995)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19206»