الفتح الربانی
أبواب المساجد— مساجد کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ فِي النَّعْلِ باب: جوتوں میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1429
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَائِمًا وَقَاعِدًا وَحَافِيًا وَمُنْتَعِلًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کراوربیٹھ کراورننگے پاؤں اور جوتا پہن کر نماز پڑھتے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … کھڑے ہو کریا بیٹھ کر نماز پڑھنا، اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نفلی نماز پر محمول کرنا چاہیے، کیونکہ دونوں حالتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو برابر اجر ملتا تھا۔ اگر فرضی نماز کو بھی اس حدیث کا مصداق بنایا جائے تو بیٹھ کر نماز ادا کرنا عذر کی بنا پر ہوتا ہو گا، جیسا کہ دوسری احادیث سے ثابت ہے۔