الفتح الربانی
أبواب المساجد— مساجد کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي وُجُوبِ سَتْرِ الْعَوْرَةِ باب: ستر کو چھپانے کے وجوب کا بیان
حدیث نمبر: 1399
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: مَا نَظَرْتُ إِلَى فَرْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَطُّ، أَوْ مَا رَأَيْتُ فَرْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَطُّترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کبھی بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرمگاہ نہیں دیکھی۔
وضاحت:
فوائد: … یہ حدیث ضعیف ہے، کئی شرعی نصوص سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں بیوی کے جسم کا کوئی عضو دوسرے کے لیے پردہ نہیں ہے، یہی معاملہ آقا و لونڈی کا ہے۔