حدیث نمبر: 1362
عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ وَلَا يُسْتَقَادُ فِيهَا)) (زَادَ فِي رِوَايَةٍ غَيْرِ مَرْفُوعَةٍ: وَلَا يُنْشَدُ فِيهَا الْأَشْعَارُ)
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیّدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مساجد میں نہ حدود کا نفاذ کیا جائے اور نہ قصاص لیا جائے۔ اور ایک غیر مرفوع روایت میں مزیدیہ الفاظ بھی ہیں: اور نہ ان میں اشعار پڑھے جائیں۔

وضاحت:
فوائد: … حدیث ِ مبارکہ کا پہلا حصہ شواہد کی بنا پر اور دوسرا حصہ کئی احادیث میں ثابت ہے۔حدّ اور قصاص دونوں شرعی نصوص کا تقاضا ہیں، لیکن نتیجتاً مسجد کے گندا ہونے،اس میں آوازوں کے بلند ہونے اور اس کی بے ادبی کے کئی امور لازم آ سکتے ہیں۔ اس لیے سرے سے ایسے مقام میں ان کے نفوذ سے منع کر دیا گیا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب المساجد / حدیث: 1362
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «الرواية الاولي اسنادھا ضعيف لجھالة العباس بن عبد الرحمن المدني، لكن لھا شواھد۔ أخرجھا ابن ابي شيبة: 10/ 42، والطبراني في الكبير : 3131، والدارقطني: 3/ 086۔ والرواية الثانية ضعيف لانقطاعه، رواھا ابوداود: 4490، والنھي علي تناشد الاشعار ثابت بالاحاديث الاخري ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15579، 15580 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15665»