الفتح الربانی
أبواب المساجد— مساجد کا بیان
بَابُ صِيَانَةِ الْمَسَاجِدِ مِنَ الرَّوَائِحِ الْكَرِيهَةِ باب: مساجد کو ناپسندیدہ بدبوؤں سے محفوظ رکھنا
حدیث نمبر: 1354
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ أَكَلَ مِنْ هَٰذِهِ الشَّجَرَةِ يَعْنِي الثُّومَ فَلَا يُؤْذِيَنَّا فِي مَسْجِدِنَا)) وَقَالَ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ: ((فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا وَلَا يُؤْذِيَنَّا بِرِيحِ الثُّومِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اس درخت یعنی تھوم سے کچھ کھا لیا تو وہ ہماری مسجد میں آکر ہرگز ہمیں تکلیف نہ دے۔ ایک دوسرے مقام میں فرمایا: ایسا شخص نہ ہماری مسجدکے قریب آئے اور نہ تھوم کی بو سے ہمیں اذیت پہنچائے۔