حدیث نمبر: 1341
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَرَأَى فِي الْقِبْلَةِ نُخَامَةً، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ: ((إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ فَإِنَّهُ يُنَاجِي رَبَّهُ وَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَسْتَقْبِلُهُ بِوَجْهِهِ فَلَا يَتَنَخَّمَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْقِبْلَةِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ)) ثُمَّ دَعَا بِعُودٍ فَحَكَّهُ ثُمَّ دَعَا بِخَلُوقٍ فَحَضَبَهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجدمیں نماز پڑھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قبلہ کی سمت میں ایک کھنکار نظر آیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمازسے فارغ ہوئے تو فرمایا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں نماز پڑھتا ہے تو وہ اپنے رب سے مناجا ت کرتا ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے سامنے ہوتا ہے، اس لیے تم میں سے کوئی شخص قبلہ کی طر ف اور نہ ہی اپنی دائیں طر ف کھنکار پھینکا کرے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لکڑی منگوا کر اسے کھرچ دیا اور خوشبو منگوا کر وہاں لگا دی۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب المساجد / حدیث: 1341
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 1213، 6111، ومسلم: 547، وابوداود: 479 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4509، 4908 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4908»