حدیث نمبر: 1336
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ بِسُوقٍ أَوْ مَجْلِسٍ أَوْ مَسْجِدٍ وَمَعَهُ نَبْلٌ فَلْيَقْبِضْ عَلَى نِصَالِهَا فَلْيَقْبِضْ عَلَى نِصَالِهَا)) ثَلَاثًا، قَالَ أَبُو مُوسَى: فَمَا زَالَ بِنَا الْبَلَاءُ حَتَّى سَدَّدَ بِهَا بَعْضُنَا فِي وَجُوهِ بَعْضٍ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیّدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین دفعہ فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص بازار یا کسی مجلس یا کسی مسجد سے اس حالت میں گزرے کہ اس کے پاس تیر ہوں تو وہ ان کے پھلوں سے پکڑ لیا کرے۔ ابو موسی فرماتے ہیں: ہم پر ہمیشہ آزمائش آتی رہی یہاں تک کہ ہم میں سے بعض نے یہ تیر بعض کے چہروں میں سیدھے کردیے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب المساجد / حدیث: 1336
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 2615، وانظر الحديث بالطرق الاول ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19577، 19754 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19992»