الفتح الربانی
أبواب المساجد— مساجد کا بیان
بَابُ أَوَّلِ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الْأَرْضِ وَفَضْلِ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ باب: زمین میں بنائی جانے والی سب سے پہلی مسجداور مساجد بنانے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1319
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ (عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ أَوْسَعُ مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، جنت میں اس کے لیے اس سے وسیع گھر بنایا جائے گا۔
وضاحت:
فوائد: … اس حدیث میں اوسع کا لفظ ثابت نہیں ہو رہا، اس لیے اس لفظ کے علاوہ حدیث کو صحیح سمجھا جائے۔ اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ مثلیت یا مماثلت سے مراد یہ نہیں کہ ہر اعتبار سے مسجد اور جنت والے گھر میں برابری ہو گی، تفصیل پہلے گزر چکی ہے۔