الفتح الربانی
كتاب الصلاة— نماز کی کتاب
بَابُ مَا يَقُولُ الْمُسْتَمِعُ عِنْدَ سَمَاعِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ وَبَعْدَ الْأَذَانِ باب: آدمی اذان اور اقامت سنتے وقت اور اذان کے بعد کیا کہے
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ قَالَ حِينَ يُنَادِي الْمُنَادِي: اللَّهُمَّ رَبَّ هَٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ النَّافِعَةِ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَارْضَ عَنِّي رِضًا لَا تَسْخَطُ بَعْدَهُ اسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ دَعْوَتَهُ))سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مؤذن کی اذان سن کر یہ دعا پڑھے: (( اللَّہُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلَاۃِ النَّافِعَۃِ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ وَارْضَ عَنِّی رِضاً لَا تَسْخَطُ بَعْدَہُ اِسْتَجَابَ اللّٰہُ لَہُ دَعْوَتَہُ۔)) اے اللہ! اس مکمل دعوت اور فائدہ دینے والی نماز کے رب! محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیج، اور مجھ سے ایسا راضی ہو جا کہ جس کے بعد تو ناراض نہ ہو۔ … تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کی دعا قبول کرلیتا ہے۔