الفتح الربانی
كتاب الصلاة— نماز کی کتاب
بَابُ صِفَةِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ وَعَدَدِ كَلِمَتِهِمَا وَقِصَّةِ أَبِي مَحْذُورَةَ باب: اذان اور اقامت کا طریقہ اور دونوں کے کلمات کی تعداد اور ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے واقعہ کا بیان
حدیث نمبر: 1280
عَنِ ابْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْأَذَانَ لَنَا وَلِمَوَالِينَا، وَالسِّقَايَةَ لِبَنِي هَاشِمٍ، وَالْحِجَامَةَ لِبَنِي عَبْدِ الدَّارِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
ابن ابی محذورہ اپنے باپ یا دادا سے بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے اور ہمارے موالیوں کے لیے اذان، اور بنوہاشم کے لیے حاجیوں کو پانی پلانا، اور بنو عبد الدار کے لیے سنگی لگانا خاص فرمایا۔
وضاحت:
فوائد: … اذان کو سیّدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کے خاندان کے ساتھ مخصوص کرنے کییہ وجہ ہو سکتی ہے کہ وہ لوگ خصوصیت کے ساتھ اس کا علم رکھتے تھے اور وہ خوبصورت اور بلند آواز والے تھے۔