الفتح الربانی
كتاب الخلافة والإمارة— خلافت و امارت کے مسائل
الْبَابُ الْأَوَّلُ فِي خَلَافَتِهِ باب: سیدنا امام علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا فاطمہ زہرائ رضی اللہ عنہا کے فرزند سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت سے متعلقہ ابواب باب اول: سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت کا بیان
عَنْ زُهَيْرِ بْنِ الْأَقْمَرِ قَالَ بَيْنَمَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يَخْطُبُ بَعْدَمَا قُتِلَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذْ قَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَزْدِ آدَمُ طُوَالٌ فَقَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَاضِعَهُ فِي حَبْوَتِهِ يَقُولُ ”مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّهُ فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ“ وَلَوْلَا عَزْمَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا حَدَّثْتُكُمْزہیربن اقمر سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد ایک دن سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ خطاب کر رہے تھے کہ بنواز د کے ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا: میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اپنی گود میں بٹھایا ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جسے مجھ سے محبت ہے، وہ اس سے بھی محبت کرے،جو لو گ یہاں موجود ہیں وہ یہ بات ان لوگوں تک پہنچا دیں، جو یہاں نہیں ہیں۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے یہ تاکید نہ ہوتی تومیں تمہیں یہ حدیث نہ سناتا۔