الفتح الربانی
كتاب الخلافة والإمارة— خلافت و امارت کے مسائل
الْفَضْلُ الْأَوَّلُ فِي عَطْفِ بَعْضِ الْصَحَابَةِ عَلَى عُثْمَانَ يَوْمَ الدَّارِ باب: پنجم: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ اور اس موقع پر ان کی طرف سے اور ان سے کی جانے والی گفتگو کا بیان اس باب کی کئی فصلیں ہیں فصل اول: محاصرہ کے دنوں میں بعض صحابہ کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف میلان رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 12270
وَعَنْ أَبِي سَهْلَةَ أَنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ يَوْمَ الدَّارِ حِينَ حُصِرَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا فَأَنَا صَابِرٌ عَلَيْهِ قَالَ قَيْسٌ فَكَانُوا يَرَوْنَهُ ذَلِكَ الْيَوْمَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
ابو سہلہ سے روایت ہے کہ عثمان رضی اللہ عنہ جب گھرمیں محصور کر دئیے گئے تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ایک عہد لیا تھا، میں اسی پر کار بند رہو ں گا۔ قیس نے کہا: اس دن لوگ عثمان رضی اللہ عنہ کو حسرت سے دیکھ رہے تھے۔