حدیث نمبر: 12235
وَعَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيِّ أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أُصِيبَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْحَجَّةِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

معدان بن ابی طلحہ یعمری سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر بدھ کے روز قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک ماہِ ذوالحجہ کے چار دن باقی تھے۔

وضاحت:
فوائد: … ابو لولو نے یہ حملہ کیا تھا، پچھلے ابواب میں وضاحت ہو چکی ہے، بدھ کے روز یہ حملہ ہوا تھا، یہ ایسا زخم کاری تھا کہ اس سے آپ جانبر نہ ہو سکے اور تین دن بیمار رہنے کے بعد یکم محرم بروز ہفتہ سنہ ۲۴ ہجری کو خالق حقیقی کی طرف روانہ ہو گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پہلومیں ہمیشہ کے لیے میٹھی نیند سو گئے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الخلافة والإمارة / حدیث: 12235
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح، اخرجه ابن حبان: 2091، وابويعلي: 256، والبزار: 315 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 341 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 341»