الفتح الربانی
كتاب الخلافة والإمارة— خلافت و امارت کے مسائل
الْفَضْلُ الثَّالِثُ فِي غَزَارَةِ عِلْمِهِ وَقُوَّةِ دِينِهِ وَصَلَاحِهِ وَزُهْدِهِ باب: فصل سوم: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علم کی وسعت، قوتِ دین، ان کی نیکی اورزہد کا بیان
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ ذَاتَ يَوْمٍ ”مَنْ شَهِدَ مِنْكُمْ جَنَازَةً“ قَالَ عُمَرُ أَنَا قَالَ ”مَنْ عَادَ مِنْكُمْ مَرِيضًا“ قَالَ عُمَرُ أَنَا قَالَ ”مَنْ تَصَدَّقَ“ قَالَ عُمَرُ أَنَا قَالَ ”مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا“ قَالَ عُمَرُ أَنَا قَالَ ”وَجَبَتْ وَجَبَتْ“سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن اپنے صحابہ سے فرمایا: تم میں سے کس نے آج کسی جنازہ میں شرکت کی ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کس نے آج کسی بیمارکی تیمارداری کی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کسی نے روزہ رکھا ہوا ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت واجب ہوگئی ہے، واقعی واجب ہوگئی ہے۔
نمازِ جنازہ ادا کی)؟ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا:جی میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کس نے مریض کی عیادت کی؟ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ امور جس آدمی میں جمع ہوں گے، وہ جنت میں جائے گا۔ (صحیح مسلم: ۱۷۰۷)