الفتح الربانی
كتاب الخلافة والإمارة— خلافت و امارت کے مسائل
الْفَضْلُ الأَوَّلُ فِي بَعْضِ مَا وَرَدَ فِي فَضْلِهِ وَاقْتِدَائِهِ بِسَلَفِه باب: فصل: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعض فضائل اور ان کا اپنے اسلاف کی اقتداء کرنا
حدیث نمبر: 12188
وَعَنْ أَبِي نَوْفَلٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّ هَلًا بِعُمَرَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
ابو نوفل سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: جب صالحین کا تذکرہ کیا جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی یاد کیے جانے کے اہل ہیں۔
وضاحت:
فوائد: … بلکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تو صالحین کے سرخیل ہیں