حدیث نمبر: 12097
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ بَشِيرٌ يُبَشِّرُهُ بِظَفَرِ جُنْدٍ لَهُ عَلَى عَدُوِّهِمْ وَرَأْسُهُ فِي حِجْرِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقَامَ فَخَرَّ سَاجِدًا ثُمَّ أَنْشَأَ يُسَائِلُ الْبَشِيرَ فَأَخْبَرَهُ فِيمَا أَخْبَرَهُ أَنَّهُ وَلِيَ أَمْرَهُمُ امْرَأَةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”الْآنَ هَلَكَتِ الرِّجَالُ إِذَا أَطَاعَتِ النِّسَاءَ هَلَكَتِ الرِّجَالُ إِذَا أَطَاعَتِ النِّسَاءَ“ ثَلَاثًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں موجود تھے ، ایک خوشخبری دینے والے قاصد نے آ کر مسلمانوں کی دشمن پر فتح کی نوید سنائی ، اس وقت آپ کا سر مبارک سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی گود میں تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھے اور سجدہ ریز ہو گئے ، اس کے بعد آپ اس قاصد سے حالات دریافت کرنے لگے ، اس نے آپ کو جو خبریں دیں ان میں سے ایک خبر یہ بھی تھی کہ ایک عورت دشمنوں پر حکمران بن چکی ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب مرد عورتوں کی اطاعت کرنے لگیں گے تو وہ ہلاک ہو جائیں گے ، مرد جب عورتوں کی اطاعت کرنے لگے تو وہ ہلاک ہو جائیں گے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی ۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الخلافة والإمارة / حدیث: 12097
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف لضعف بكار بن عبد العزيز، وابوه عبد العزيز روي عنه جمع، وذكره ابن حبان و العجلي في الثقات ، اخرج قصة سجود الشكر ابوداود: 2774، والترمذي: 1578، وابن ماجه: 1394 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20455 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20729»