الفتح الربانی
كتاب الخلافة والإمارة— خلافت و امارت کے مسائل
فَصْل فِي وَعِيدِ مَنِ احْتَجَبَ الْأُمُورَ عَنْ رَعِيَّتِهِ باب: فصل: اس حکمران کی وعید کا بیان جو رعایاکے امور کے سامنے رکاوٹیں ڈالتا ہے
حدیث نمبر: 12054
عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَيْئًا فَاحْتَجَبَ عَنْ أُولِي الضَّعْفَةِ وَالْحَاجَةِ احْتَجَبَ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ“ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کو لوگوں پر حکمرانی حاصل ہو اور وہ کمزروں اور ضرورت مندوں سے الگ تھلگ ہو جائے (اور ان کی ضروریات پوری نہ کرے) تو روزِ قیامت اللہ تعالیٰ اس سے منہ موڑ لے گا۔
وضاحت:
فوائد: … جبکہ حکمرانی کے منصب پر فائز ہونے والوں کا یہ تو وطیرہ بن چکا ہے کہ وہ سب سے پہلے کمزوروں اور ضرورت مندوں سے دور ہو جاتے ہیں۔