حدیث نمبر: 1184
عَنْ أَبِي زِيَادٍ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْكِنْدِيِّ عَنْ بِلَالٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُؤَذِّنُهُ بِصَلَاةِ الْغَدَاةِ، فَشَغَلَتْ عَائِشَةُ بِلَالًا بِأَمْرٍ سَأَلَتْهُ عَنْهُ حَتَّى أَفْضَحَهُ الصُّبْحُ وَأَصْبَحَ جِدًّا، قَالَ: فَقَامَ بِلَالٌ فَأَذَّنَهُ بِالصَّلَاةِ وَتَابَعَ بَيْنَ أَذَانِهِ فَلَمْ يَخْرُجْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا خَرَجَ فَصَلَّى بِالنَّاسِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ شَغَلَتْهُ بِأَمْرٍ سَأَلَتْهُ حَتَّى أَصْبَحَ جِدًّا ثُمَّ إِنَّهُ أَبْطَأَ عَلَيْهِ بِالْخُرُوجِ، فَقَالَ: ((إِنِّي رَكَعْتُ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ)) قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّكَ قَدْ أَصْبَحْتَ جِدًّا، قَالَ: ((لَوْ أَصْبَحْتُ أَكْثَرَ مِمَّا أَصْبَحْتُ لَرَكَعْتُهُمَا وَأَحْسَنْتُهُمَا وَأَجْمَلْتُهُمَا))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا بلال ؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نمازِ فجر کی اطلاع دینے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئے، لیکن سیدہ عائشہ ؓ نے اُن کو اس طرح مصروف کر دیا کہ ان سے کسی چیز کے بارے میں سوال کیا، یہاں تک کہ صبح کی سفیدی ظاہر ہونے لگی اور واضح طور پر صبح ہو گئی، پس سیدنا بلال ؓکھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کی خبر دی اور بار بار اطلاع کرتے رہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر نہ نکلے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور لوگوں کو نماز پڑھائی تو سیدنا بلال ؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا کہ سیدہ عائشہ ؓ نے اُن سے ایک چیز کے بارے میں سوال کیا اور اس طرح انُ کو مصروف کر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید تاخیر کر دی، آپ نے فرمایا: میں فجر کی دو رکعتیں پڑھنے لگ گیا تھا۔ انھوں نے کہا: آپ نے تو واضح طور پر صبح کر دی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس سے زیادہ صبح ہو جاتی تو میں نے ان دو رکعتوں کو تو پڑھنا تھا اور اِن کو حسین و جمیل بنا کر ادا کرنا تھا۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الصلاة / حدیث: 1184
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «رجاله ثقات الا انه منقطع بين عبيد الله بن زيادة وبلال بن رباح۔ أخرجه ابوداود: 1257 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23910 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24407»