الفتح الربانی
كتاب الصلاة— نماز کی کتاب
بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَكَرَاهَةِ السَّمَرِ بَعْدَهَا وَتَسْمِيَتِهَا بِالْعَتَمَةِ باب: نماز عشا کے وقت اور اس کے بعد گفتگو کرنے اور اس کو عَتَمَۃ کہنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 1163
عَنْ أَبِي بَرْزَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَكْرَهُ النَّوْمَ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَلَا يُحِبُّ الْحَدِيثَ بَعْدَهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو برزہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء سے پہلے نیند کو نا پسند سمجھتے تھے اور اِس نماز کے بعد گفتگو کو پسند نہیں کرتے تھے۔