الفتح الربانی
كتاب الصلاة— نماز کی کتاب
بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَكَرَاهَةِ السَّمَرِ بَعْدَهَا وَتَسْمِيَتِهَا بِالْعَتَمَةِ باب: نماز عشا کے وقت اور اس کے بعد گفتگو کرنے اور اس کو عَتَمَۃ کہنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 1159
عَنْ رَجُلٍ مِنْ جُهَيْنَةَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ مَتَى أُصَلِّي الْعِشَاءَ؟ قَالَ: ((إِذَا مَلَأَ اللَّيْلُ بَطْنَ كُلِّ وَادٍ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
جہینہ قبیلے کا ایک آدمی کہتا ہے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ میں عشا کی نماز کب پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب رات ہر وادی کے پیٹ کو بھر دے۔