الفتح الربانی
كتاب الصلاة— نماز کی کتاب
بَابٌ فِي وَقْتِ الظُّهْرِ وَتَعْجِيلِهَا باب: ظہر کے وقت اور اس کو جلدی ادا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1116
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ تَعْجِيلًا لِلظُّهْرِ مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ أَشَدُّ تَعْجِيلًا لِلْعَصْرِ مِنْهُمْترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہاری بہ نسبت ظہر کو زیادہ جلدی ادا کرنے والے تھے، لیکن تم اُن کی بہ نسبت عصر کو زیادہ جلدی ادا کرنے والے ہو۔