الفتح الربانی
كتاب الصلاة— نماز کی کتاب
بَابُ حُجَّةِ مَنْ كَفَّرَ تَارِكَ الصَّلَاةِ باب: تارکِ نماز کو کافر قرار دینے کی دلیل کا بیان
حدیث نمبر: 1089
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((الْعَهْدُ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمُ الصَّلَاةُ، فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا بریدہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمارے اور ان کے درمیان نماز کاعہد ہے، جس نے اس کو چھوڑ دیا، تو یقینا اس نے کفر کیا۔