الفتح الربانی
أهم أحداث السنة الثالثة للهجرة— سنہ (۳) ہجری کے اہم واقعات
أمورٌ شَتَّى تَعَلَّقُ بِالقِتَالِ وَالمُقَائِلِينَ وَشُهَدَاءِ أحُدٍ باب: جنگ، اس کے مقاتلین اور شہداء احد سے متعلقہ مختلف امور کابیان
حدیث نمبر: 10738
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا ذُكِرَ أَصْحَابُ أُحُدٍ أَمَا وَاللَّهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي غُودِرْتُ مَعَ أَصْحَابِ نُحْصَ الْجَبَلِ يَعْنِي سَفْحَ الْجَبَلِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سنا کہ جب شہدائے احد کا تذکرہ ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: اللہ کی قسم! میں یہ پسند کرتا ہوں کہ مجھے بھی ان کے ہمراہ پہاڑ کے دامن میں دفن کر دیا جاتا۔
وضاحت:
فوائد: … اس میں شہدائے احد کی بڑی عظمت و منقبت کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ ہی دفن ہو جانے کی خواہش کر رہے ہیں۔