حدیث نمبر: 10735
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ يَسَارِهِ يَوْمَ أُحُدٍ رَجُلَيْنِ عَلَيْهِمَا ثِيَابٌ بِيضٌ يُقَاتِلَانِ عَنْهُ كَأَشَدِّ الْقِتَالِ مَا رَأَيْتُهُمَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:احد کے دن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں بائیں دو آدمیوں کو دیکھا، وہ سفید لباس میں ملبوس تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھر پور دفاع کر رہے تھے، ان دونوں کو میں نے اس سے پہلے یا بعد میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔

وضاحت:
فوائد: … صحیح مسلم کی روایت کے مطابق یہ جبریل علیہ السلام اور میکائیل علیہ السلام تھے، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غزوۂ بدر کے علاوہ دوسرے غزوات میں بھی فرشتوں کی شرکت ہوئی ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الثالثة للهجرة / حدیث: 10735
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 4054، ومسلم: 2306، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1468 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1468»