الفتح الربانی
أهم أحداث السنة الثالثة للهجرة— سنہ (۳) ہجری کے اہم واقعات
بَابُ مَا رَآهُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَبْلَ وَقَعَةِ أَحَدٍ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس خواب کا بیان جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ احد سے قبل دیکھا تھا۔
حدیث نمبر: 10728
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنِّي مُرْدِفٌ كَبْشًا وَكَأَنَّ ظُبَةَ سَيْفِي انْكَسَرَتْ فَأَوَّلْتُ أَنِّي أَقْتُلُ صَاحِبَ الْكَتِيبَةِ وَأَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُقْتَلُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا ہے گویا کہ ایک مینڈھا میرے پیچھے ہے اور گویا میری تلوار کی دھار ٹوٹ گئی ہے، تو میں نے ان خوابوں کی تعبیریہ کی کہ میں مشرکین کے جھنڈا بردار (طلحہ بن ابی طلحہ) کو قتل کروں گا اور میرےاہل بیت میں سے ایک آدمی قتل ہو گا۔