الفتح الربانی
بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام— انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات کا بیان
أَبْوَابُ ذِكْرِ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ زَكَرِيَّا وَيَحْيَ وَعِيْسَى وَ أُمِّهِ مَرْيَمَ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ باب: اللہ تعالیٰ کے نبیوں زکریا،یحییٰ اور عیسی اور اس کی ماں سیدہ مریم علیہم السلام کے ذکر کے ابواب
حدیث نمبر: 10407
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ((كَانَ زَكَرِيَّا عَلَيْهِ السَّلَامُ نَجَّارًا))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زکریا علیہ السلام بڑھئی تھے۔
وضاحت:
فوائد: … زکریا علیہ السلام اپنے ہاتھ سے کمائی کرتے تھے، ممکن ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصد بڑھئی کا پیشہ اختیار کرنے کییا مطلق کمائی کرنے کی ترغیب دلانا ہو۔