فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 988
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ : "لَأَدْفَعَنَّ الرَّايَةَ إِلَى رَجُلٍ يُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، أَوْ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ" ، فَدَعَا عَلِيًّا وَإِنَّهُ لَأَرْمَدُ مَا يُبْصِرُ مَوْضِعَ قَدَمِهِ، فَتَفَلَ فِي عَيْنِهِ، ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَيْهِ، فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ.ترجمہ
سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے خیبر کے دن فرمایا: ”میں یقیناً یہ جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جس سے اللہ اور اس کا رسول محبت کرتے ہیں، یا (فرمایا کہ) وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا، درآنحالیکہ وہ آشوبِ چشم میں مبتلا تھے یہاں تک کہ انہیں اپنے قدم رکھنے کی جگہ بھی سجھائی نہیں دے رہی تھی، پس آپ ﷺ نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعابِ مبارک لگایا، پھر جھنڈا ان کے سپرد فرما دیا، تو اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعے فتح عطا فرمائی۔