فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِصْمَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّايَةَ فَهَزَّهَا فَقَالَ: "مَنْ يَأْخُذُهَا بِحَقِّهَا؟" فَقَالَ فُلَانٌ: أَنَا، فَقَالَ: "أَمِطْ" ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ: "أَمِطْ" ، ثُمَّ قَالَ: "وَالَّذِي كَرَّمَ وَجْهَ مُحَمَّدٍ لَأُعْطِيَنَّهَا رَجُلًا لَا يَفِرُّ، هَاكَ يَا عَلِيُّ" ، فَانْطَلَقَ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ خَيْبَرَ وَجَاءَ بِعَجْوَتِهَا وَقَدِيدِهَا.سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جھنڈا پکڑا اور اسے لہراتے ہوئے فرمایا: «مَنْ يَأْخُذُهَا بِحَقِّهَا؟» ”کون ہے جو اسے اس کے حق کے ساتھ تھامے؟“ تو کسی شخص نے عرض کیا: میں؛ آپ ﷺ نے فرمایا: «أَمِطْ» ”پیچھے ہٹ جاؤ“۔ پھر ایک دوسرا شخص آیا تو اسے بھی فرمایا: «أَمِطْ» ”پیچھے ہٹ جاؤ“۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے محمد ﷺ کے چہرے کو معزز بنایا! میں یہ جھنڈا ضرور ایک ایسے شخص کو دوں گا جو پیٹھ پھیر کر بھاگنے والا نہیں؛ اے علی! اسے تھام لو۔“ چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعے خیبر فتح کر دیا اور وہ وہاں کی عجوہ کھجوریں اور خشک گوشت لے کر آئے۔