فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 982
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: أَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَهُ قَوْلُ النَّاسِ فِي عَلِيٍّ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: قَدْ جَالَسْنَاهُ، وَحَادَثْنَاهُ، وَوَاكَلْنَاهُ، وَشَارَبْنَاهُ، وَقُمْنَا لَهُ عَلَى الْأَعْمَالِ، فَمَا سَمِعْتُهُ يَقُولُ شَيْئًا مِمَّا تَقُولُونَ، أَوَلَا يَكْفِيهِمْ أَنْ يَقُولُوا: ابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَخَتَنُهُ، وَشَهِدَ بَيْعَةَ الرِّضْوَانِ، وَشَهِدَ بَدْرًا.ترجمہ
ابن ابی لیلی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس لوگوں کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں (مختلف) باتوں کا تذکرہ کیا گیا، تو عبد الرحمن رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ہم ان کی مجلس میں بیٹھے، ہم نے ان سے گفتگو کی، ان کے ساتھ کھانا کھایا، ان کے ساتھ پینا پیا اور ان کے لیے (مختلف) امور سرانجام دیے، مگر میں نے انہیں کبھی ایسی کوئی بات کہتے ہوئے نہیں سنا جو تم لوگ کہتے ہو؛ کیا ان لوگوں کے لیے یہ بات کافی نہیں کہ وہ کہیں: وہ رسول اللہ ﷺ کے چچازاد بھائی اور آپ کے داماد ہیں، نیز وہ بیعتِ رضوان اور غزوۂ بدر میں حاضر ہوئے تھے۔“