فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ الْقَرْقَسَانِيُّ ، قَثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ وَعِنْدَهُ قَوْمٌ، فَذَكَرُوا عَلِيًّا فَشَتَمُوهُ، فَشَتَمْتُهُ مَعَهُمْ، فَلَمَّا قَامُوا قَالَ لِي: لِمَ شَتَمْتَ هَذَا الرَّجُلَ؟ قُلْتُ: رَأَيْتُ الْقَوْمَ شَتَمُوهُ فَشَتَمْتُهُ مَعَهُمْ، فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكَ بِمَا رَأَيْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: أَتَيْتُ فَاطِمَةَ أَسْأَلُهَا عَنْ عَلِيٍّ ، فَقَالَتْ: تَوَجَّهَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَلَسْتُ أَنْتَظِرُهُ حَتَّى جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ عَلِيٌّ ، وَحَسَنٌ ، وَحُسَيْنٌ ، آخِذًا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِيَدِهِ، حَتَّى دَخَلَ فَأَدْنَى عَلِيًّا وَفَاطِمَةَ، فَأَجْلَسَهُمَا بَيْنَ يَدَيْهِ، وَأَجْلَسَ حَسَنًا ، وَحُسَيْنًا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى فَخِذِهِ، ثُمَّ لَفَّ عَلَيْهِمْ ثَوْبَهُ، أَوْ قَالَ: كِسَاءً، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ ، ثُمَّ قَالَ: "اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي، وَأَهْلُ بَيْتِي أَحَقُّ" .شداد ابوعمار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ ان کے پاس کچھ لوگ موجود تھے، ان لوگوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ کر کے انہیں برا بھلا کہا تو میں نے بھی ان کے ساتھ مل کر انہیں برا بھلا کہا۔ جب وہ لوگ چلے گئے تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”تم نے اس شخص کو کیوں برا بھلا کہا؟“ میں نے عرض کیا: میں نے دیکھا کہ ان لوگوں نے انہیں برا بھلا کہا تو میں نے بھی ان کے ساتھ مل کر انہیں برا بھلا کہہ دیا۔ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جو میں نے رسول اللہ ﷺ کو کرتے ہوئے دیکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں! انہوں نے فرمایا: ”میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا تاکہ ان سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے متعلق دریافت کروں، تو انہوں نے بتایا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی طرف گئے ہیں، چنانچہ میں بیٹھ کر ان کا انتظار کرنے لگا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور آپ ﷺ کے ساتھ سیدنا علی، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم تھے، آپ ﷺ ان دونوں میں سے ہر ایک کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے، یہاں تک کہ آپ ﷺ اندر داخل ہوئے، پھر آپ ﷺ نے سیدنا علی اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہما کو قریب کیا اور انہیں اپنے سامنے بٹھا دیا، اور سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما میں سے ہر ایک کو اپنی ران پر بٹھا لیا، پھر آپ ﷺ نے ان پر اپنا کپڑا — یا فرمایا کہ کمبل — لپیٹ دیا، پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ﴾
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي، وَأَهْلُ بَيْتِي أَحَقُّ» ”اے اللہ! یہ میرے اہل بیت ہیں، اور میرے اہل بیت (اس کے) زیادہ حق دار ہیں۔““