فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، أَوْ قَالَ: يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ "، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: "يَطْلُعُ، أَوْ يَدْخُلُ - شَكَّ يَزِيدُ - رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ" ، قَالَ: فَجَاءَ عُمَرُ ، ثُمَّ قَالَ: "يَطْلُعُ، أَوْ يَدْخُلُ، عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا" ، فَجَاءَ عَلِيٌّ .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے سامنے ابھی اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہوگا“ یا فرمایا: ”تمہارے پاس اہل جنت میں سے ایک شخص داخل ہوگا“، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہوگا یا داخل ہوگا“ - راوی یزید رحمہ اللہ کو یہاں شک ہے - تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے سامنے ابھی اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہوگا یا داخل ہوگا، «اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا، اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا» ”اے اللہ! اسے علی بنا دے، اے اللہ! اسے علی بنا دے“ “، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔