فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: كَانَ أَبِي يَسْمُرُ مَعَ عَلِيٍّ ، وَكَانَ عَلِيٌّ يَلْبَسُ ثِيَابَ الصَّيْفِ فِي الشِّتَاءِ، وَثِيَابَ الشِّتَاءِ فِي الصَّيْفِ، فَقِيلَ لِي: لَوْ سَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: صَدَقَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَيَّ وَأَنَا أَرْمَدُ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرْمَدُ، فَتَفَلَ فِي عَيْنَيَّ فَقَالَ: "اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنْهُ الْحَرَّ وَالْبَرْدَ" ، فَمَا وَجَدْتُ حَرًّا وَلَا بَرْدًا بَعْدُ، قَالَ: وَقَالَ: "لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا يُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، وَيُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، لَيْسَ بِفَرَّارٍ" ، قَالَ: فَتَشَرَّفَ لَهَا النَّاسُ، فَبَعَثَ عَلِيًّا. عبدالرحمن بن ابی لیلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ راتوں کو گفتگو کیا کرتے تھے، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سردیوں میں گرمیوں کے کپڑے اور گرمیوں میں سردیوں کے کپڑے پہنا کرتے تھے۔ (عبدالرحمن کہتے ہیں کہ) مجھ سے کہا گیا: ”کاش آپ ان سے اس بارے میں دریافت کریں!“۔ چنانچہ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا، دراصل رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے دن مجھے بلا بھیجا تھا جبکہ میری آنکھیں دکھ رہی تھیں۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری آنکھیں دکھ رہی ہیں۔ تو آپ ﷺ نے میری آنکھوں میں اپنا لعابِ دہن ڈالا اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنْهُ الْحَرَّ وَالْبَرْدَ» ”اے اللہ! اس سے گرمی اور سردی (کی تکلیف) دور فرما دے“۔ چنانچہ اس کے بعد سے مجھے کبھی گرمی لگی نہ سردی“۔
انہوں نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے) مزید کہا کہ آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”میں ضرور ایسے شخص کو (جھنڈا دے کر) بھیجوں گا جس سے اللہ اور اس کا رسول محبت کرتے ہیں، اور وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے، وہ پیٹھ پھیر کر بھاگنے والا نہیں ہے“۔ راوی کہتے ہیں کہ لوگ اس (عظیم سعادت) کے لیے گردنیں اٹھا اٹھا کر دیکھنے لگے، مگر آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ہی (جھنڈا دے کر) روانہ فرمایا۔