فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 949
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ الْعَوْفِيِّ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَقَدْ سَقَطَ حَاجِبَاهُ عَلَى عَيْنَيْهِ، فَسَأَلْنَاهُ عَنْ عَلِيٍّ ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنَا عَنْهُ، قَالَ: فَرَفَعَ حَاجِبَيْهِ بِيَدَيْهِ فَقَالَ: ذَاكَ مِنْ خَيْرِ الْبَشَرِ.ترجمہ
عطیہ بن سعد العوفی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت (بڑھاپے کے باعث) ان کے ابرو ان کی آنکھوں پر ڈھلک آئے تھے۔ ہم نے ان سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے متعلق دریافت کیا، میں نے عرض کی: ”ہمیں ان کے بارے میں بتائیے۔“ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنے ابرو اٹھائے اور فرمایا: ”وہ بہترین انسانوں میں سے ہیں۔“