فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ زُهْدِ عَلِيٍّ فِي لِبَاسِهِ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لباس میں زہد کا بیان)۔
حدیث نمبر: 923
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: رُئِيَ عَلَى عَلِيٍّ ثَوْبٌ مَرْقُوعٌ، فَعُوتِبَ فِي لِبَاسِهِ فَقَالَ: يَقْتَدِي الْمُؤْمِنُ، وَيَخْشَعُ الْقَلْبُ.ترجمہ
عمرو بن قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے جسم پر ایک پیوند لگا ہوا کپڑا دیکھا گیا، تو ان کے لباس کے متعلق ان پر گرفت (یا ملامت) کی گئی تو انہوں نے فرمایا: ”(ایسے لباس کی) مومن پیروی کرتا ہے اور (اس سے) دل میں عاجزی پیدا ہوتی ہے۔“