فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 91
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي رِيَاحَ بْنَ الْحَارِثِ يَذْكُرُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ يَقُولُ: لَمَشْهَدٌ شَهِدَهُ الرَّجُلُ مِنْهُمْ يَوْمًا وَاحِدًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْبَرَّ فِيهِ وَجْهُهُ أَفْضَلُ مِنْ عَمَلِ أَحَدِكُمْ وَلَوْ عُمِّرَ عُمُرَ نُوحٍ.ترجمہ
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ان (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) میں سے کسی ایک شخص کا رسول اللہ ﷺ کی معیت میں اللہ کی راہ میں کسی ایک دن کے ایسے معرکے میں شریک ہونا جس میں اس کا چہرہ غبار آلود ہوا ہو، تم میں سے کسی کے عمل سے کہیں بہتر ہے، خواہ اسے نوح علیہ السلام جیسی طویل عمر ہی کیوں نہ دے دی گئی ہو۔“