فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ عِتَابِ الْجَعْدِ بْنِ بَعْجَةَ عَلِيًّا وَرَدِّهِ عَلَيْهِ) باب: (جعد بن بعجہ کے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر اعتراض اور ان کے جواب کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَنَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ ، قَالَ: أَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ زَيْدٍ ، قَالَ: قَدِمَ عَلِيٌّ عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ مِنَ الْخَوَارِجِ فِيهِمْ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ الْجَعْدُ بْنُ بَعْجَةَ، فَقَالَ لَهُ: اتَّقِ اللَّهَ يَا عَلِيُّ؛ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ، فَقَالَ عَلِيٌّ: بَلْ مَقْتُولٌ قَتْلًا ضَرْبَةً عَلَى هَذَا، تُخَضِّبُ هَذِهِ، يَعْنِي لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ، عَهْدٌ مَعْهُودٌ، وَقَضَاءٌ مَقْضِيٌّ، وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى، وَعَاتَبَهُ فِي لِبَاسِهِ فَقَالَ: مَا لَكُمْ وَلِلِبَاسِي؟ هُوَ أَبْعَدُ مِنَ الْكِبْرِ، وَأَجْدَرُ أَنْ يَقْتَدِيَ بِيَ الْمُسْلِمُ.زید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بصرہ کے خارجیوں کی ایک جماعت کے پاس تشریف لائے جن میں جعد بن بعجہ نامی ایک شخص بھی تھا۔ اس نے آپ سے کہا: ”اے علی! اللہ سے ڈرو، کیوں کہ تم نے بہرحال مرنا ہے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بلکہ میں تو قتل کیا جاؤں گا؛ اس (سر) پر ایسی ضرب لگے گی جو اسے (داڑھی کو) خون سے رنگ دے گی“، یعنی آپ نے اپنی داڑھی اور سر کی طرف اشارہ فرمایا، (پھر فرمایا:) ”یہ وہ عہد ہے جو (رسول اللہ ﷺ کی جانب سے) کیا جا چکا ہے اور وہ فیصلہ ہے جو (تقدیر میں) طے پا چکا ہے، ﴿وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى﴾ ”اور یقیناً وہ شخص نامراد ہوا جس نے جھوٹ گھڑا۔““ اس شخص نے آپ کے لباس پر بھی اعتراض کیا تو آپ نے فرمایا: ”تمہیں میرے لباس سے کیا سروکار؟ یہ تکبر سے بہت دور رکھنے والا ہے اور اس لائق ہے کہ مسلمان اس میں میری اقتدا کرے۔“