فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 887
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا بَهْزٌ هُوَ ابْنُ أَسَدٍ ، قَثَنَا جَعْفَرٌ، هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ ، قَثَنَا مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي عَجُوزٌ مِنَ الْحَيِّ: زَوَّجَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ بَعْضَ بَنِيهِ، فَأَوْلَمَ عَلَيْهِ، فَدَعَا النَّاسَ، قَالَتْ: فَأَتَى عَلِيٌّ قِيلَ: جَاءَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، فَفُتِحَتْ بَابُ الدَّارِ، قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلِيٌّ وَفِي يَدِهِ دِرَّةٌ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ لَيْسَ لَهُ جُرُبَّانُ.ترجمہ
مالک بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے قبیلے کی ایک معمر خاتون نے بیان کیا کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے اپنے کسی بیٹے کا نکاح کیا، تو اس کا ولیمہ کیا اور لوگوں کو مدعو کیا۔ وہ کہتی ہیں: ”اتنے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے، کہا گیا: امیر المومنین تشریف لے آئے ہیں، تو گھر کا دروازہ کھول دیا گیا۔“ وہ کہتی ہیں: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر داخل ہوئے تو ان کے ہاتھ میں ایک درہ (کوڑا) تھا اور انہوں نے ایسی قمیص پہن رکھی تھی جس کا گریبان نہیں تھا۔“