فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، يَعْنِي: ابْنَ أَنَسٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ"، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا بَكْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِكَ لَمْ يُسْمِعْ، قَالَ: "مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ"، فَقَالَتْ عَائِشَةُ لِحَفْصَةَ: قُولِي لَهُ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ إِذَا قَامَ لَمْ يُسْمِعِ النَّاسَ مِنَ الْبُكَاءِ، فَمُرْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ، فَفَعَلَتْ حَفْصَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَهْ، إِنَّكُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبَاتُ يُوسُفَ، مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ"، فَقَالَتْ حَفْصَةُ: مَا كُنْتُ لِأُصِيبَ مِنْكِ خَيْرًا.ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو (گریہ و زاری کی وجہ سے اپنی آواز) نہیں سنا پائیں گے۔“ آپ ﷺ نے پھر فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ تب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”آپ رسول اللہ ﷺ سے عرض کریں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب (نماز کے لیے) کھڑے ہوتے ہیں تو رونے کی شدت کی وجہ سے لوگوں کو اپنی آواز نہیں سنا پاتے، لہٰذا آپ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حکم دیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے ویسا ہی کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «مَهْ» ”بس کرو! تم تو بالکل یوسف (علیہ السلام) والی عورتوں جیسی ہو، ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ اس پر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) کہا: ”مجھے تم سے کبھی کوئی بھلائی حاصل نہیں ہونی تھی۔“